Posts

Showing posts with the label Urdu Novel

الجھی سلجھی سی کہانی / ULJHI SULJHI SI KAHANI ep 17

Image
سترہویں قسط۔ اس گھر میں شفٹ ہوئے انہیں صرف آدھا مہینہ ہوا تھا۔ پرانے مالک مکان سے پانی تھیک سے نہ دینے کی وجہ سے ان لوگوں نے گھر بدل لیا تھا۔ یہاں ان کی دوستی ہوگئی تھی مالک مکان کی امی سے اور ان بہن بھائی کی ان کے بچوں سے۔ یہاں ایک سہولت یہ تھی انہیں کہ مالک مکان نے گیٹ کے لاک میں باریک ڈور باندھ کر اوپر پورشن کی کھڑکی میں جوڑ دی تھی۔ جس سے کوئی بھی اوپر آنے والا شخص بیل بجاتا تو یہ لوگ ڈور کھینچ کر دروازہ کھول دیتے اور اگر کوئی اوپر آنے والا گیٹ ناک کرتا تو مالک مکان اندر بلانے کے بجائے بیل بجانے کا کہہ دیتیں۔ اس سے بلال بھائی کی اچانک آمد سے تو جان چھوٹ گئی تھی عایشہ کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "ارے یہ جن لوگوں کا خون ہے ان کی فطرت میں ہی کھوٹ ہے" ماموں مزے سے کہہ رہے تھے اور وہ ان کی شکل دیکھ رہی تھی۔ "ہاں اور نہیں تو کیا اپنی دادی پھوپھی جیسے ڈرامے کرتی بس" خالہ نے ٹکڑا لگایا۔ وہ خاموشی سے سب کی شکل دیکھ رہی تھی۔ باپ نہ ہونا کسی عذاب سے کم نہیں ہوتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ کالج سے گھر پہنچی تو مدیحہ کی امی نے بتایا کہ اس کی ممانی آئی تھیں کہا ہے کہ وہ انکے ...

الجھی سلجھی سی کہانی / ULJHI SULJHI SI KAHANI ep 16

Image
سولہویں قسط۔ زندگی اور وقت کبھی ایک سے نہیں رہتے اور نہ ہی ان دونوں کا کبھی بھروسا کیا جاسکتا ہے۔ انسان منصوبے بہت بناتا ہے ان پر عمل پیرا ہونے کے لیے مشقت بھی کرتا ہے۔ لیکن انسان کو یہ تک معلوم ہوتا کہ اس کے منصوبے جن کے لیے وہ محنت کررہا ہے پورے ہونگے بھی کہ نہیں۔ انسان صرف اور صرف اندازے کی بنیاد پر زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔ کبھی اندازہ صحیح کام کرتا ہے کبھی ناکام ہوجاتا ہے۔ عایشہ کو بھی نہیں معلوم تھا کہ اس کے سیدھی سپاٹ زندگی کے اندازے اس کو کتنا خوار کروانے والے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ غائب دماغی سے صرف سب کو دیکھے جارہی تھی اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ اس پر کیچر اچھالا جارہا ہے۔ سمجھ آتا بھی کیسے یہ سب سمجھنے کی ایک عمر ہوتی ہے اور وہ ابھی اس عمر کو پہنچی نہیں تھی۔ اس وقت کے لگائے کچوکے اس کی روح کو آنے والے وقت میں سمجھ آجانے کے بعد کیسے چھلنی کرنے والے اس کا اندازہ عایشہ کر بھی نہیں سکتی تھی۔ وہ تو صرف بت بنی سب کی گالیاں سن اور برداشت کر رہی تھی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گھر چینج کر کے ماموں کے گھر کے پیچھے والی گلی میں شفٹ ہوگئے تھے وہ لوگ۔ گھر اتنا ہی بڑا تھا جتنا پہل...

الجھی سلجھی سی کہانی / ULJHI SULJHI SI KAHANI ep 15

Image
پندرہویں قسط۔ کبھی کبھی غلط فہمی میں آکر غلط فیصلے اور غلط حرکت سرانجام ہوجاتی ہے۔ بلال نے عایشہ کی ڈائری میں لکھی تحاریر کو اپنے ہی مطلب دے دیے تھے۔ اس نے پوچھنا یا سمجھنا گوارا نہیں کیا تھا۔ اب وہ موقع کی تلاش میں  تھا کہ کسی طرح عایشہ سے اکیلے بات ہو۔ اور عایشہ نے تنہائی میں بات کرنی بند کردی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بلال کو عایشہ سے بات کرنے کا آخر موقع مل گیا آج۔ عایشہ کی امی کو آج لیٹ آفس میں رکنے کا بولا گیا جس کی وجہ سے انھوں نے کال کر کے عایشہ کو ماموں کے گھر جانے کا کہہ دیا۔ بلال نے موقع دیکھ کر جب ڈرائنگ روم میں عایشہ اکیلے بیٹھی ڈائری لکھنے میں مصروف تھی تب اچانک بلال اس کے سامنے آکر بیٹھ گیا۔ "کیا لکھتی ہو اس میں؟" عایشہ تھوڑا گھبرائی لیکن پھر نارمل ہو کر بات کرنے لگی۔ "جو مجھے اچھا لگے وہ لکھتی ہوں". " اچھا!۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اور تمھیں اچھا کیا لگتا ہے؟" "پویٹری اور کچھ نثر وغیرہ". اچھا تمھاری ڈائری پڑھی تھی میں نے." "اچھا!" "ہممممم" "اس میں تم نے دوست کے لیے دعائیں مانگی ہیں ناں؟" "جی"...

الجھی سلجھی سی کہانی / ULJHI SULJHI SI KAHANI ep 14

Image
چودھویں قسط۔ بلال امی سے فری ہونے کی اپنی سی کوشش کرنے میں ناکام رہا۔ "بلال مجھے تم سے کچھ بات کرنی ہے". "جی پھوپھو بولیں". "پہلے تو مجھے تم یہ بتاؤ کہ عایشہ کو تم سمجھتے کیا ہو؟" "کیا مطلب؟" "مطلب کیا سمجھتے ہو اسے؟" "سمجھنا کیا ہی پھوپھو میرے لیے ماہا جیسی ہی ہے". "ماہا کے ساتھ بھی تم یہ سب کرتے ہو جو تم نے عایشہ کے ساتھ کیا؟ اسی طرح رہا تو میں بھائی جان سے بات کرونگی بلکہ اب میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہوں کہ عایشہ کو آپی کے گھر چھوڑ دوں وہیں سے یہ کالج چلی جایا کرے گی وہیں پر رہے گی۔" "مطلب میں نے کیا کیا ہے؟ اور آپ بےشک کریں ابو سے جو بات کرنی ہے کیونکہ مجھے جب پتہ ہی نہیں کہ ایسا کیا ہوا ہے جو آپ ناراض ہیں اور یہ پاگلوں کی طرح رو رہی ہے۔ اچھا ہے چھوڑ دیں اسے نازی آپی کے گھر آپ کو بھی آسانی رہے گی سکون سے آفس میں ٹائم دیں لیں گی فیصل تو سارا دن ویسے بھی اویس(ماموں کا چھوٹا بیٹا جو عایشہ سے دو سال بڑا تھا) کے ساتھ گزارتا ہے یہی اکیلی رہتی ہے۔ اکیلے میں الٹی سیدھی سوچیں آجاتیں ہیں دماغ میں" "...

الجھی سلجھی سی کہانی / ULJHI SULJHI SI KAHANI ep 13

Image
تیرہویں قسط۔ "امی ایک بات کرنی ہے آپ سے". "بولو بیٹا" "امی آپ وعدہ کریں کہ آپ مجھ سے ناراض نہیں ہوں گی اور میرا ساتھ دیں گی کیونکہ آپ کے علاؤہ میرا کوئی نہیں، اگر آپ ناراض ہو سکتیں ہیں تو رہنے دیں مجھے نہیں کرنی کوئی بات۔" عایشہ نے حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ضروری سمجھا۔ "نہیں ہوں گی ناراض بولو" "اچھا میری پوری بات پہلے ختم ہو جائے پھر آپ بولنا اس سے پہلے نہیں" امی نے اثبات میں سر ہلایا۔ اس نے گہری سانس لی اور بولنا شروع کر دیا۔ "امی مجھے معلوم ہے آپ بلال بھائی سے بہت اٹیج ہیں اور ان سے پیار بھی بہت کرتی ہیں۔ مجھے خزینہ نے کہا تھا خالہ جانی کبھی بھی نہیں سنیں گی کیونکہ وہ تم سے زیادہ بلال بھائی سے پیار کرتی  ہیں۔ لیکن امی میرے پاس اب کو چارہ نہیں ہے میں نے خزینہ سندس سے بھی شئیر کر کے دیکھ لیا انہوں نے تو اللّٰہ جانے کیا کیا فضول باتیں شروع کر دی تھیں۔ امی بلال بھائی مجھے بہت تنگ کرنے لگے ہیں۔ وہ اس دن آپ گھر میں نہیں تھیں تب گھر آگئے تھے اور مجھے بری طرح نوچنے پکڑنے لگے وہ تو میں خود کو چھڑا کر ماموں کے گھر بھاگ گئی تھی۔ ...

الجھی سلجھی سی کہانی / ULJHI SULJHI SI KAHANI ep 12

Image
بارہویں قسط۔ عایشہ کی ڈر سے حالت خراب ہوگئی تھی امی کو واپس شکایت کرنا مطلب ڈانٹ کے ساتھ ساتھ مار کھانے کے مترادف تھا کیونکہ پہلے ہی امی فیصل کو قصوروار سمجھ کر غصے میں تھیں۔ اس نے ملگجے اندھیرے میں ڈرتے ڈرتے وہ چیز پکڑ کر اپنے کہنی کے نیچے دبوچنے کی کوشش کی تو محسوس ہوا کہ وہ ایک بڑا پیر تھا مردانہ پاؤں۔ عایشہ وہاں سے فوراً ہٹ کر کمرے کے گیٹ پر جاکر کھڑی ہوگئی اسے ابھی بھی نہیں سمجھ آرہا تھا کہ کون ہوسکتا ہے۔ اتنے میں لائٹ آنے پر ہر طرف بلب اور ٹیوب لائٹ کی دودھیا روشنی پھیل گئی اس نے فوراً بیڈ کی طرف دیکھا وہاں اور کوئی نہیں بلال پیچھے ہو کر ایسے لیٹا تھا کہ صحن سے آتی چاند کی روشنی اور کمرے میں جلتی چارجنگ لائٹ کی مدھم روشنی اس تک رسائی نہیں کرسکتے تھے۔ یعنی بلال نے ابھی بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑا تھا۔ وہ تو سمجھ رہی تھی گیٹ بند کر کے خود کو کمرے میں قید کر کے اسنے اپنا آپ محفوظ کر لیا تھا۔ لیکن نہیں آج سب کے سامنے اس کے ساتھ نازیبا حرکات کر کے اس ہوس پرست نے واضح کردیا کے وہ اپنوں کی موجودگی میں بھی محفوظ نہیں۔ موقع فراہم ہوتے ہی وہ اس کے ساتھ کچھ بھی کر سکتا تھا۔ ممانی اور...

الجھی سلجھی سی کہانی / ULJHI SULJHI SI KAHANI ep 11

Image
گیارویں قسط۔ آج شام حیرت انگیز طور پر خالہ کی بیٹیوں میں سے کوئی بھی نہیں اٹھی چائے بنانے تب عایشہ ہی اٹھ کے کچن میں آئی دو دن سے اسے کچن میں گھسنے نہیں دیا جارہا تھا۔ دونوں بہنیں آپ ہی سگھڑ بننے کی دوڑ میں دوڑے جارہی تھی۔ چائے کا پانی چولہے پر رکھ کر وہ چائے کی پتی کا ڈبا ڈھونڈنے لگی۔ کافی دیر بھی ڈھونڈنے پر نہ ملا تو اس نے چولہا بند کرکے امی کو آواز دی۔ "امی چائے کی پتی نہیں مل رہی" "ابھی تو پورا پیکٹ بھرا تھا میں نے کہاں گیا؟" امی اس کے ساتھ کیبنیٹ میں ڈھونڈنے لگیں وہاں نہ ملنے پہ امی نے دوسری جگہوں پر جب ڈھونڈا تو کیبنیٹ کے پیچھے سے برآمد ہوا اور سارا ڈبا خالی فرش پر الٹا ہوا تھا۔ "یہ کیا ہے؟ عایشہ کوئی عقل کوئی ڈھنگ ہیں؟ اس طرح سے پورا پیکٹ ضائع کردیا۔ کوئی سستی آتیں ہیں چیزیں" امی نان اسٹاپ اس پر شروع ہوچکی تھی۔ "امی دو دن سے میں کچن میں نہیں آئی ہوں" تب خالہ اور ان کی بیٹیاں بھی صحن میں آگئیں "پتہ نہیں کس نے کیا یہ کسے ہوا ہے ویسے؟" اس کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب دونوں بہنیں انجان بن کر ان ہی سے پوچھنے لگی۔ امی اس...

الجھی سلجھی سی کہانی / ULJHI SULJHI SI KAHANI ep 10

Image
دسویں قسط۔ آج خالہ اور ان کی بیٹیوں نے ان کے گھر رکنے آنا تھا۔ صبح ہی فون کر کے آرڈر دےدیا گیا تھا کہ "خالہ جانی آپ بریانی اچھی بناتی ہیں آج ضرور بنائیے گا". امی کچن میں مصروف تھیں۔ عایشہ سوچ رہی تھی کہ شاید ان تین چار دنوں میں وہ ان لوگوں سے اٹیچ ہوجائے۔ ابھی ان کے آنے میں وقت تھا۔ اس نے امی کے ساتھ مل کر دوسرے بستر بھی نکالے تاکہ سب سکون سے سوسکیں رات میں۔ "امی شفیع بھائی بھی رکیں گے؟" "ہاں لگ تو رہا ہے". "تو وہ کہاں سوینگے". "اس کو دوسرے کمرے میں سلادینگے۔ ہم سب ادھر ہی سوجاینگے۔" گیٹ پر بیل بجتی ہے وہ بالکنی سے دیکھتی ہے تو خالہ لوگ ہی ہوتے ہیں۔ وہ نیچے جاکر گیٹ کھول کر سلام کرتی ہے مگر سب جواب دیے بغیر اوپر چڑھ جاتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "خالہ جانی بریانی بہت مزے کی بنائی تھی آپ نے". کھانے کے بعد سندس نے تعریف کی۔ امی خوش ہوگئی۔ مہمان اللّٰہ کی رحمت ہوتے ہیں ان کی خاطر مدارت کرنے سے اللّٰہ پاک خوش ہوتے ہیں۔ پھر بریانی کی تعریف پر امی کا یوں خوش ہونا، عایشہ نے مسکرا کر سوچا۔ "اب میں واپس کوشش کرتی ہو...