خواتین کا عالمی دن مبارک ہو
وجود زن سے ہے کائنات میں رنگ۔ خواتین اپنے مثبت رنگ کو پہچانیے۔ آپ کو پیار، محبت اور ایثار کا پیکر بنا کے تخلیق کیا گیا ہے۔ آپ کی تخلیق کا مقصد خالق کائنات کی طرف سے مہربانی، رحم، صلح جو معاملہ فہم اور شفقت جیسی اصناف ہیں۔ جھوٹ، فریب، چال بازیوں، غیبت، دھوکہ دہی، دوسروں کے ساتھ برا کرنے اور اپنی ہی صنف کے ساتھ دغابازیاں کر کے آپ اپنے حقیقی رنگوں کو خود مانند کردیں گی۔ آپ ماں ہیں تو اولاد کی تربیت آپ کا اولین فرض ہے اپنی تمام اولادوں میں انصاف رکھنا بیٹا ہو یا بیٹی بہترین پرورش کرنا اور اپنی تمام اولاد کو ایک دوسرے کے حقوق و فرائض کا علم دینا تاکہ کوئی اپنے سے جڑے کسی بھی رشتے یا تعلق کے ساتھ جان بوجھ کے یا انجانے میں ناانصافی نہ کر جائے، یہ سکھانا اور تربیت کرنا آپ کا فرض ہے ۔ آپ ساس ہیں تو اپنے بچوں کے گھروں کو ہنستے بستے رکھنا اور اپنی بہو اور داماد کو اپنی اولاد سمجھتے ہوئے ان کا بھی اپنی اولاد جیسا خیال رکھنا اور سب کے ساتھ انصاف رکھنا آپ کا فرض ہے۔ آپ بہن ہیں تو آپ دوست ہیں ساتھی ہیں، ماں جائی ہیں اور اپنے بہن بھائیوں کی اصلاح آپ کا فرض ہے انہیں غلط راستے سے روکنا...