خواتین کا عالمی دن مبارک ہو

 


وجود زن سے ہے کائنات میں رنگ۔

خواتین اپنے مثبت رنگ کو پہچانیے۔ آپ کو پیار، محبت اور ایثار کا پیکر بنا کے تخلیق کیا گیا ہے۔ آپ کی تخلیق کا مقصد خالق کائنات کی طرف سے مہربانی، رحم، صلح جو معاملہ فہم اور شفقت جیسی اصناف ہیں۔

جھوٹ، فریب، چال بازیوں، غیبت، دھوکہ دہی، دوسروں کے ساتھ برا کرنے اور اپنی ہی صنف کے ساتھ دغابازیاں کر کے آپ اپنے حقیقی رنگوں کو خود مانند کردیں گی۔

آپ ماں ہیں تو اولاد کی تربیت آپ کا اولین فرض ہے اپنی تمام اولادوں میں انصاف رکھنا بیٹا ہو یا بیٹی بہترین پرورش کرنا اور اپنی تمام اولاد کو ایک دوسرے کے حقوق و فرائض کا علم دینا تاکہ کوئی اپنے سے جڑے کسی بھی رشتے یا تعلق کے ساتھ جان بوجھ کے یا انجانے میں ناانصافی نہ کر جائے، یہ سکھانا اور تربیت  کرنا آپ کا فرض ہے ۔

آپ ساس ہیں تو اپنے بچوں کے گھروں کو ہنستے بستے رکھنا اور اپنی بہو اور داماد کو اپنی اولاد سمجھتے ہوئے ان کا بھی اپنی اولاد جیسا خیال رکھنا اور سب کے ساتھ  انصاف رکھنا آپ کا فرض ہے۔

آپ بہن ہیں تو آپ دوست ہیں ساتھی ہیں، ماں جائی ہیں اور اپنے بہن بھائیوں کی اصلاح آپ کا فرض ہے انہیں غلط راستے سے روکنا آپ کی زمہ داری ہے ۔

آپ نند ہیں تو اپنے بھائی بھابھی کی خوشیوں کی امین ہیں، ان کے بچوں کے لیے دعاؤں و محبت کی منبر ہیں۔

آپ بیٹی ہیں تو آپ ماں باپ کی عزتوں کی امین ہیں ان کی تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ اپنے ماں باپ کی خدمت کرنا، ان کا نام بڑھنا، اپنے اچھے عادات و اطوار اور اخلاق و محبت سے اپنے ماں باپ کا نام روشن کرنا آپ کا فرض ہے۔

آپ بیوی ہیں تو اپنے شوہر کی عزت کی محافظ ہیں، اس کا لباس ہیں، اس کی سکھ دکھ کی ساتھی ہیں، اس کی زندگی کی ہمسفر ہیں، اس کی محبتوں کی حقدار ہیں، اس کے گھر اور دل کی ملکہ ہیں۔ اپنے شوہر کی اطاعت کرنا، اس کی عزت کی حفاظت کرنا، اس کی نسل کی اچھی پرورش کرنا اور شوہر کے تمام جائز حقوق ادا کرنا آپ کا اولین فرض ہے۔

آپ اگر بہو ہیں تو اپنے شوہر کی ماں باپ اور اس سے جڑے رشتوں کی عزت کرنا اور ان سے صلح رحمی سے پیش آنا آپ کا فرض ہے۔

غرضیکہ آپ ہر رشتے میں محبت کا پیکر ہیں اور بہت خاص ہیں۔

یہ سب ہمارے رب کی طرف سے نافذ کردہ ہمارے حقوق و فرائض ہیں۔


آج کے دور میں عورت کو مرد سے زیادہ عورت سے ہی خطرہ لاحق ہے۔ کہیں ساس نندوں کے روپ میں تو کہیں بہو کے روپ میں خواتین اپنی ہی صنف کے دشمن بنی کھڑی ہیں۔

کہیں ساس کو بیٹے کا بہو کے ساتھ نرمی برتنا کھٹکتا ہے، تو کہیں نندوں کا بھائی کی ہمسفر سے جلنا کڑھنا اور اس کی ازدواجی زندگی میں روڑے اٹکانا، تو کہیں بیوی کا اپنے شوہر کے گھر والوں سے اس کی لگاوٹ اور میل ملاپ پہ منہ بنانا اور اپنے ہی شوہر کے اخلاقی پردوں کو چاک کرکے بھرے مجمع میں اس کی عزت صرف اس لیے تار تار کرنا کہ وہ بیوی کی خاطر اپنے گھر والوں سے تعلقات کیوں نہیں ختم کرتا۔


یہ ہم کس طرف جا رہی ہیں؟

کیا یہ سب کر کے ہمارے تخلیق کے مقاصد تقویت پا سکتے ہیں ؟

کیا اس سب سے ہمارے وجود کی مثبت اثرات نکھر سکتے ہیں؟

سب سے بڑھ کر یہ کہ ہم اپنی آنے والی نسل کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ جھوٹ، فریب، مکاری اور بے حیائ۔

کیا اس سب سے ہماری نسل اسلامی خطوط پر چل سکتی ہے؟

کیا نفرت کی بیجوں سے ایک محبتوں سے بھری اور میٹھی فصل پروان چڑھ سکتی ہے؟


آپ ہر رول میں اپنی صنف سے جُڑی سب ہی خواتین کی دوست ہیں۔

اپنی صنف  سے بیر نہ پالیں۔

ان سب سوالات کے جواب آپ اپنے آپ سے لیں۔ اپنا تجزیہ خود کریں اور جس رول کو بھی نبھائیں، اپنی پوری ایمانداری سے نبھائیں۔

اپنے حقیقی رنگوں کو پہچانیے اور اس کائنات کو محبت کے رنگوں سے بھر دیں۔

تمام خواتین کو خواتین کا عالمی دن بہت مبارک ہو۔

آپ سب بہت خاص ہیں۔

ازقلم

   عریشہ۔ج۔عابد۔✍🏻🖊️


#happywomensday #happywomensday2024

#areeshaverse #blog #blogger #womanblogger  #momblogger #momwriter #writer  #8marchwomensday #8march2024 #womenempoweringwomen #womensupportingwomen #womendayspecial #womendaycelebration #womendaycontent  #livepositively #positivevibesonly

Comments

  1. Buhat haseen alfaz ka chunao hai. apko bhi khawateen ka aalmi din mubarak ho

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

Movies, Dramas, Cartoons list suitable for kids

Book Review of "HUNGER" By Tanzeela K. Hassan

Book review of "AMAL" by Muniza Ahmed